Monday January 27, 2025

نوجوت سنگھ سدھو سے بہت زیادہ ہوشیارہوکر رہنے کی ضرورت ہے سابق بھارتی کرکٹر قادیانیوں سے مل کر کیا کام کر رہے ہیں عمران خان کو خبردار کر دیا گیا

نوجوت سنگھ سدھو سے بہت زیادہ ہوشیارہوکر رہنے کی ضرورت ہے سابق بھارتی کرکٹر قادیانیوں سے مل کر کیا کام کر رہے ہیں عمران خان کو خبردار کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سدھو کی خواہش پر پاکستان نے امن و دوستی کی خواہش میں کرتاپور راہداری کو کھول تو دیا ہے تاہم اب اس معاملے کے کئی ایسے پہلو بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جن کا اندازہ شاید خود عمران خان کو بھی نہیں تھا۔معروف صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی نے نوجوت سنگھ سدھو سے پاکستان اور عمران خان کو خبردار رہنے کا مشورہ دے ڈالا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھ سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات بھارتی الیکشن سے پہلے بہتر نہیں ہو سکتے،معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ ابھی تک سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر آئے ہیں، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ہمیں نوجوت سنگھ سدھو سے بھی محتاط رہنا چاہیے کیونکہ اس نے قادیان میں جاکر بھی بڑی جپھیاں ڈالی ہیں اور ان کی تعریف میں زمین اورآسمان کے قلابے ملائے ہیں۔

FOLLOW US