Monday January 27, 2025

پاکستان سے بچیوں کی غیر خلاقی ویڈیو بنانے والا خطرناک گروہ پکڑ لیا گیا ڈاکٹر شاہد مسعود کی پیشگوئیاں درست نکلنے لگیں

پاکستان سے بچیوں کی غیر خلاقی ویڈیو بنانے والا خطرناک گروہ پکڑ لیا گیا ڈاکٹر شاہد مسعود کی پیشگوئیاں درست نکلنے لگیں

تربیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعوے سچ ثابت ہونے لگے، انٹرپول کی معلومات پر ایف آئی اے نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے والا ایک بین الاقوامی گروہ کا رکن گرفتار کر لیا، واضح رہے کہ ایف آئی اے نے تربیلا میں کارروائی کے دوران بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کے رکن کو گرفتار کرلیا، ملزم بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق تربیلا میں کارروائی کے دوران ملزم وقار احمد کے گھر پر چھاپا مار کراسے گرفتار کیا گیا، وقار احمد بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کا رکن ہے جب کہ ملزم کے بارے میں معلومات انٹرپول اسپین نے دی تھیں۔ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملزم کے غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ سے رابطے تھے، ملزم بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا، ملزم سے موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات برآمد ہوئے جن میں غیر اخلاقی ویڈیوز موجود تھیں جب کہ ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے میٹروول میں بھی کارروائی کے دوران اسی دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔یاد رہے کہ قصور کی معصوم زینب کو عمران نامی مجرم نے زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا اور لاش کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دی تھی ، اس موقع پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا تھا کہ یہ ایک بین الاقوامی گروہ ہے جو کہ معصوم بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیو بناتا ہے اور عمران اس گروہ کا ایک رکن ہے لیکن اس وقت معروف صحافی اس بات کو ثابت نہ کر سکے۔ شاہد مسعود کے دعوے سچ ثابت ہونے لگے، انٹرپول کی معلومات پر ایف آئی اے نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے والا ایک بین الاقوامی گروہ کا رکن گرفتار کر لیا

FOLLOW US