Monday January 27, 2025

عمران خان حکومت کی 100روزہ مدت مکمل ہوتے ہی کو ن سے وفاقی وزیر کی وکٹ گرانے والے ہیں نجی ٹی وی چینل نے خبر بریک کر ڈالی

عمران خان حکومت کی 100روزہ مدت مکمل ہوتے ہی کو ن سے وفاقی وزیر کی وکٹ گرانے والے ہیں نجی ٹی وی چینل نے خبر بریک کر ڈالی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 100روز مکمل ہونے کے بعد تحریک انصاف کی وفاقی حکومت خود اپنی ہی پہلی وکٹ گرانے والی ہے ۔ حکومتی کابینہ کے پہلے وزیر ہی تاحیات چھٹی ہونے والی ہے۔ معروف ملکی صحافی اور اینکر کامران خان نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت وفاقی برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم سواتی کی وکٹ گرانے والی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دو‌ران گفتگو کرتے ہوئے کامران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنا دورہ لندن مکمل کرنے ہی آئی جی اسلام آباد کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی وزیراعظم خان سواتی کے حوالے سے جو ریمارکس دیے ہیں ان میں آرٹیکل 62ایف ون کے تحت تاحیات نااہلی کی گونج سنائی دے رہی ہے۔وفاقی وزیر پر یہ الزام ہے کہ انھوںنے غلط بیانی کرتے ہوئے وزیراعظم سے آئی جی اسلا م آباد کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی جس کے بعد جے آئی ٹی نے معاملے کی تحقیقات میں اعظم خان سواتی ہی کو قصور وار ٹھہرایا ہے۔

FOLLOW US