Monday January 27, 2025

ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد قومی اسمبلی کی سیٹ مسلم لیگ (ن)سے چھن گئی پاکستان تحریک انصاف بہت بڑے مارجن سے کامیاب

ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد قومی اسمبلی کی سیٹ مسلم لیگ (ن)سے چھن گئی پاکستان تحریک انصاف بہت بڑے مارجن سے کامیاب

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگانے والی مسلم لیگ (ن) کی اپنی دھاندلی پکڑی گئی ۔ قومی اسمبلی کا اہم حلقہ ملک کی بڑی اپوزیشن جماعت سے چھن گیا ۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد نتائج پاکستان تحریک انصاف کے حق میں آگئے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر حلقہ این اے 91میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتائج پاکستان تحریک انصاف کے حق میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیاست میں مسلم لیگ ن کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔مسلم لیگ ن سے قومی اسمبلی کی اہم نشست چھن گئی ہے۔ سرگودھا کے حلقہ این اے 91 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں تحریک انصاف کے امیدوار چودھری عامر سلطان چیمہ کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی بھٹی پر واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔ 25 جولائی 2018 کے عام انتخابات میں این اے 91 سرگودھا سے مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کانٹے دار مقابلے کے بعد محض چند ووٹوں سے تحریک انصاف کے امیدوار کیخلاف فتح حاصل کی تھی۔محض چند ووٹوں سے شکست کھا جانے کے بعد تحریک انصاف کے امیدوار چودھری عامر سلطان چیمہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ کے حکم پر ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع کی۔ اب الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ این اے 91 کے تمام پولنگ سٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کر لی گئی ہے۔ دوبارہ گنتی مکمل ہونے کے بعد تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ نے فتح حاصل کر لی ہے۔تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ نے 12 سو سے زائد ووٹوں کی لیڈ حاصل کرکے ن لیگ سے فتح چھینی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کرکے رپورٹ سپریم کورٹ کو بھیج دی ہے

FOLLOW US