Monday January 27, 2025

اب شکاری شہزادوں کی عیاشیاں ختم نئے پاکستان کی حکومت نے تلور کے شکار کے کتنے لاکھ ڈالر وصول کر لیے پاکستانی معیشت کےلئے بہت بڑا اقدام

اب شکاری شہزادوں کی عیاشیاں ختم نئے پاکستان کی حکومت نے تلور کے شکار کے کتنے لاکھ ڈالر وصول کر لیے پاکستانی معیشت کےلئے بہت بڑا اقدام

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی نئی حکومت نے قطری شہزادوں اور دیگر اہم شخصیات کی جانب سے نایاب پرندے تلور کے شکار کے رجحان کی حوصلہ شکنی کےلئے ان سے لاکھو ں ڈالر فیس وصول کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ایک قطری شہزادے نے اس ضمن میں ایک لاکھ ڈالر فیس جمع کروا دی ہے جس کے بعد اب وہ آئندہ دس روز میں صرف 100تلور شکار کرنے کا مجاز ہو گا۔ شکار کی مد میں وصول ہونے والی یہ رقم بلوچستان کی حکومت کو ملے گی، اس کے علاوہ شکار کے لیے استعمال کیے جانے والے باز پر بھی فیس وصول کی جائے گی، واضح رہے کہ اکتوبر میں تلور کے شکار کے لیے وزارت خارجہ نے قواعد و ضوابط طے کیے تھے، اس اقدام سے غیر قانونی شکار کی حوصلہ شکنی ہو گی بلکہ بلوچستان حکومت کو اس مد میں فائدہ پہنچے گا۔

FOLLOW US