Saturday July 27, 2024

صوابی ،ْ 6 سالہ بچے سے زیادتی، نوجوان ملزم گرفتار

بچے کے طبی معائنے کی رپورٹ کی بچے کے ساتھ زیادتی کیے جانے کی تصدیق صوابی ،ْ 6 سالہ بچے سے زیادتی، نوجوان ملزم گرفتار صوابی میں جنسی زیادتی کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا شکار بچے کے والد کی درخواست پر زیدہ پولیس تھانے میں پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 377 کے تحت مقدمہ درج

کیا گیا تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے واقعے کے مبینہ نوجوان ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق 6 سالہ بچے نے اپنے اہل خانہ کو بتایا کہ اسے محلے کے ایک لڑکے نے زیادتی کا نشانہ بنایا ،ْرپورٹ کے مطابق مبینہ ملزم بچے کو اپنے گھر لے کر گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعہ کے بعد بچے کے طبی معائنے کی رپورٹ نے بچے کے ساتھ زیادتی کیے جانے کی تصدیق کردی۔

FOLLOW US