پاکستان کے امن کے پیغام کا یہ کیسا جواب بھارت نے پاکستان کو 25لاشوں کا تحفہ دے دیا انتہائی افسوسناک خبر
سری نگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر بھارتی فوجیوں کی دہشتگردی کی تازہ کارروائیاں۔ ضلع بڈگام میں دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ جمعہ سے آج تک شہدا کی تعداد 25 ہو گئی۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں میں آج ضلع بڈگام میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا جس سے جمعہ سے شہید ہونے کشمیریوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے چھتر گام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران ایک مکان کو تباہ کر دیا جس میں مکان میں موجود نوجوان شہید ہو گئے۔ قابض انتظامیہ نے بڈگام میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کی ہوئی ہے۔ضلع میں نوجوانوں کی شہادت پر زبردست احتجاجی مظاہرے کیئے گئے۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے گھروں نے نکل کر سڑکوں پر بھارتی فورسز کے خلاف مظاہرے کیئے۔ فوجیوں نے چھتر گام میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیئے پیلٹ گنز اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پیلٹس آنکھ میں لگنے سے زخمی ہونے والے نوجوان کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔کشمیر یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبا نے سرینگر میں دوںوں شہید نوجوانوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔ طلبا نے یونیورسٹی کیمپس میں مارچ کیا اور آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔