’’یا اللہ پاکستان کی حفاظت فرمانا ‘‘ پاکستان میں انتہائی لرزہ خیز سانحہ ہونے والا تھا مگر ۔۔ پاکستان کے اہم ترین علاقے سے ایسی خبر آگئی کہ پولیس ہی نہیں عوام بھی پسینے پسینے ہوگئی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں انتہائی لرزہ خیز سانحہ ہونے والا تھا مگر ۔۔ پاکستان کے اہم ترین علاقے سے ایسی خبر آگئی کہ پولیس ہی نہیں عوام بھی پسینے پسینے ہوگئی ۔۔ اورکزئی میں حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 180 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرلیا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی، حساس اداروں کے اہلکاروں نے پلاخیل کے پہاڑ سے خفیہ اطلاع پر 9 تھیلوں سے مجموعی طور پر 180 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہر تھیلے میں 20 کلوگرام بارودی مواد موجود تھا، بارودی مواد کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ضلع اورکزئی کے ہیڈکوارٹر کلایہ کے جمعہ بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔