Monday January 27, 2025

شیخو پورہ کے سرکاری ہسپتال کی دو لیڈی ڈاکٹرز اور ایک نرس کو معطل کر دیا گیا ، انتہائی شرمناک وجہ سامنے آگئی

شیخو پورہ کے سرکاری ہسپتال کی دو لیڈی ڈاکٹرز اور ایک نرس کو معطل کر دیا گیا ، انتہائی شرمناک وجہ سامنے آگئی

شیخوپورہ( آئی این پی) مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے خاتون کے ہاں فرش پر بچے کی پیدائش فرائض میں غفلت پر ڈاکٹر میاں محمد ریاض ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ،سی ای او ہیلتھ شیخوپورہ نے دو لیڈی ڈاکٹرز اور ایک نرس کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دیدیامریدکے کی رہائیشی خاتون چار بچوں کی ماں سفینہ کو ڈلیوری کے حصول کیلئے مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا گیا جس نے اسپتال کی ایمرجسی کے سامنے فرش پر بچے کو جنم دیدیا۔ جسے ہی اس واقع کی اطلاع سی او ہیلتھ شیخوپورہ ڈاکٹر میاں محمد ریاض صاحب کو ملی تو وہ فورا ٹی ایچ کیو اسپتال مریدکے پہنچ گئے اور فوری طور پر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر فرحانہ ڈبلیو ایم او ڈاکٹر انعم اور نرس سمیعہ کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیدیا اور ایم ایس ڈاکٹر عدنان سے تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا میڈیا سے گفتگو کرتے سی او ڈاکٹر ریاض نے کہا انہوں نے اس بات کا سخت نوٹس لیا ہے دو لیڈی ڈاکٹرز اور نرس معطل کرکے انکوائری رپورٹ تین دن میں طلب کرلی ہے-

FOLLOW US