Monday January 27, 2025

انا للہ وانا الیہ راجعون قائد اعظم محمد علی جناح کی ایک اور نشانی ہم سے بچھڑ گئی پاکستانیوں کےلئے اندوہناک خبر

انا للہ وانا الیہ راجعون قائد اعظم محمد علی جناح کی ایک اور نشانی ہم سے بچھڑ گئی پاکستانیوں کےلئے اندوہناک خبر

صادق آباد(آئی این پی) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے سیکورٹی گارڈ ملک رحیم بخش طویل علالت کے بعد 93سال کی عمر میں قضائے الہی سے انتقال کر گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز جامع مسجد حنفیہ شریف میں ادا کی گئی ، اس موقع پر رحیم بخش مرحوم کو گارڈ آف آنربھی پیش کیا گیااور سرکاری اعزاز کیساتھ انہیں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان جمیل احمد جمیل‘ڈی پی او رحیم یار خان عمرفاروق سلامت ‘اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن‘ اسسٹنٹ کمشنر عباس رضا ناصر‘ چےئرمین بلدیہ چوہدری شفیق پپاء ‘ سابق تحصیل ناظم ڈاکٹر طالوت سلیم باجوہ‘ایس ایچ او تھانہ سٹی مسلم ضیاء‘ ایس ایچ او تھانہ احمدپورلمہ صفدر اقبال سندھو‘چوہدری سجاد احمد وڑائچ،چوہدری عامر تقی ‘وقاص اعظم بسرا سمیت ضلع بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ واضح رہے کہ بابا رحیم بخش تین سال تک قائد اعظم محمد علی جناح کے نیشنل گارڈ راور ان کی حفاظت پر معمور رہے ان دنوں علیل تھے اب وہ 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ، جنہیں انکے آبائی علاقہ چک24این پی میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ پریس کلب صادق آباد نے ملک رحیم بخش کی شخصیت کو عوام کے سامنے متعارف کروایا تھا کہ یہ قائد اعظم کے گارڈ رہے ہیں ۔

FOLLOW US