Monday January 27, 2025

خاتون اور اس کی بیٹی کو برہنہ کرکے تلاشی لینے کا شرمناک واقعہ تحریک انصاف حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

خاتون اور اس کی بیٹی کو برہنہ کرکے تلاشی لینے کا شرمناک واقعہ تحریک انصاف حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور(آئی این پی)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے تھانہ گگومنڈی کے علاقہ میں بااثر زمیندار نے ایس ایچ او کے ساتھ مل کر بیوہ اور بیٹی کو برہنہ کر کے تلاشی لینے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کیا یہ درست ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق ایس ایچ اوکابااثرزمینداروں کے سامنے مرحوم لانس نائیک کی بیوہ اوربیٹی کی برہنہ کرکے تلاشی لی اورتھانے لے جاکرماں بیٹی کوعلیحدہ علیحدہ کمروں میں بندکرکے دوروزتک برہنہ حالت میں مدعی پارٹی کے سامنے تشددکیاجاتارہا اور13سالہ بیٹے سمیت دوبیٹے بیس روزسے تھانہ میں بند ہیں کیا یہ بھی درست ہے کہ وہاں موجوداہل محلہ کے مردوخواتین نے بتایاکہ پولیس نے اس دن بربریت کی انتہاکردی تھی ایسے لگ رہاتھاجیسے اس ملک میں کوئی قانون ہی نہیں ہے۔ اس اہم معاملے میں پنجاب حکومت نے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں، ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے؟۔

FOLLOW US