ٓٓٓ ٓآخر کار کرپشن کا کیس ثابت ہو گیا پیپلزپارٹی رہنما کو 9سال قید اور پانچ کروڑ روپے جرمانہ سنا دیا گیا
اسلام آباد(نیوزڈیسک) کرپشن ثابت ہوگئی، پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کو 9سال قید اور5کروڑ روپے جرمانے کی سزا، عدالت نے دھماکہ خیز فیصلہ سنادیا، تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے بینک کرپشن کیس میں پیپلزپارٹی رہنما میاں خرم رسول کو 9 سال قید اور 5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے پیپلزپارٹی رہنما میاں خرم رسول کے خلاف بینک کرپشن کیس کا 22 نومبر کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے خرم رسول کو 9 سال قید اور پانچ کروڑ جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزم کے خلاف نیب کی جانب سے 2009 میں بینک ڈیفالٹ کا ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔