Thursday November 28, 2024

وزیر مملکت مراد سعیدنے اپنی وزارت کی آمدن اربوں روپے بڑھا دی اخراجات میں بھی کروڑوں روپے کمی ہو گئی جان کر عمران خان بھی خوشی سے پھولے نہ سمائیں گے

وزیر مملکت مراد سعیدنے اپنی وزارت کی آمدن اربوں روپے بڑھا دی اخراجات میں بھی کروڑوں روپے کمی ہو گئی جان کر عمران خان بھی خوشی سے پھولے نہ سمائیں گے

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے اپنی وزارت کی 100روزہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے وزارت کے اخرجات میں 3کروڑ 60لاکھ روپے کی کمی جبکہ 3ارب 72کروڑروپے ر یونیو میں اضافہ اب تک وزارت مواصلات کی 202گاڑیاں نیلام کر چکے ہیں ، 2ہزار 274کنال زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی، وزارت مواصلات کے اندر سے 46کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے،وزارت مواصلات نے سب سے زیادہ شجر کاری کی ، اگلے سیزن میں ملک کی تمام 12ہزار کلومیٹر سڑکوں پر شجرکاری کی جائے گی ، 22 سو ملازمتوں کی نئی آسامیاں پید اکی ہیں گئی ہیں ،وزارت کے اندر سادگی کاکلچر کو اپنایا گیا ، وزارت مواصلا ت کا انٹرٹیمنٹ بل اور چائے پانی بند کر دیا ہے،ہر ٹول پلازے پر مسجد اور وضو کے اہتمام کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ہم ای ٹینڈرنگ اور ای بڈنگ کے نظام کی طرف جا رہے ہیں۔منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق کرپشن کا خاتمہ کریں گے، پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے، وزارت مواصلات کی 202گاڑیاں نیلام کی جا چکی ہیں، وزارت مواصلات میں انٹرٹینمنٹ فنڈز بند کر دیا ہے، وزیراعظم نے پہلی تقریر میں کہا تھا کہ ہم سادہ زندگی گزاریں گے، ہم نے وزارت مواصلا ت کا انٹرٹیمنٹ بل اور چائے پانی بند کر دیا ہے ،وزارت کے اخرجات میں 3کروڑ 60لاکھ روپے کم کئے ہیں ، جبکہ وزارت مواصلات کے ریونیو میں 3ارب 72کروڑ روپے کا اضافہ کیا، ہم اب تک وزارت مواصلات کی 202گاڑیاں نیلام کر چکے ہیں،وزارت کے اندر سادگی کاکلچر کو اپنایا گیا ہے ، مراد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہم احتساب کریں گے ، وزارت مواصلات کے اندر سے 46کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے ،

جبکہ 2003کی ایک اسکیم کی بدعنوانی کا کیس ایف آئی اے کو دیا ہے ، شفافیت کے لئے معلومات تک رسائی کی ضرورت ہوتی ہے ، ہم نے ایک ایپ کو افتتاح کیا تھا جس میں تمام تفصیلات ہیں ، ہم نے شکایات سیل بھی بنایا ، ا انہوں نے کہا کہ ہم نے 2ہزار 274کنال زمین واگزار کرائی،وزارت مواصلات نے سب سے زیادہ شجر کاری کی ہے ، اگلے سیزن میں ہم ملک کی تمام 12ہزار کلومیٹر سڑکوں پر شجرکاری کریں گے ، انہوں نے کہا کہ سکھر ، حیدر آباد موٹروے جلد شروع کریں گے ، کھاریاں ، سیالکوٹ ، راولپنڈی موٹروے پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر جا رہے ہیں ، ہر ٹول پلازے پر مسجد اور وضو کے اہتمام کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ہم ای ٹینڈرنگ اور ای بڈنگ کے نظام کی طرف جا رہے ہیں، 12ہزار کلومیٹر سڑکوں کی معلومات موبائل دستیاب ہوں گیں ،پہلی روڈ سیفٹی پالیسی بھی ہم نے بنائی، ڈرائیونگ لائسنس کیلئے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، مراد سعید نے کہا کہ وزارت مواصلات نے 70دنوں میں اہم اہداف حاصل کئے،

ہم اسے منافع بخش ادارہ بنائیں گے ، کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، ٹکٹ کے سسٹم کو کمپیوٹرائز کر رہے ہیں، پاکستان بدل رہا ہے اور ہم اسے بدل کر دکھائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے ادارے میں 22 سو ملازمتوں کی آسامیاں پید اکی ہیں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فالودے والے کے اکاؤنٹس سے بھی اربوں روپے نکلنا شروع ہو گئے ہیں ، پاکستان میں پیسہ واپس بھی آئے گا، ماضی میں وزیراعظم اور وزراء عیاشیاں کرتے رہے، ریسٹ ہاؤسز کو عوام کے استعمال میں لایا جا رہا ہے، وزارت مواصلات میں احتساب کا آغاز کر دیا ہے، ماضی میں من پسند لوگوں کو ٹھیکے دیئے گئے،، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے،۔ مراد سعید نے کہا کہ ہم وزارت مواصلات کے ریوینیو میں اضافے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاحت کے فروغ کیلئے بھی پرعزم ہیں، سیاحت کے فروغ سے لوگوں کو روزگار ملے گا، پرانی سڑکوں کو بہتر کرنے کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں، سڑکیں بننے سے سیاحت اور روزگار میں اضافہ ہو گا، سی پیک کے تحت منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ماضی میں سیاسی مداخلت سے اداروں کو تباہ کیا گیا، سڑکوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا

FOLLOW US