دوسرو ں کے گھر توڑ کر اپنا گھر پکا کرنے والا ملک کا وزیراعظم ہے خان صاحب کی کابینہ میں کو ن کون لوگ شامل ہیں حکومت نے چند دنوں میں ہی کیا ثابت کردیا، حیران کن دعویٰ
کراچی (آئی این پی) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ثابت کیا یہ اپنے وعدوں پر قائم نہیں رہ سکتے‘ حکومت نے یوٹرن کی بھی وضاحت دینا شروع کردی‘ وفاقی حکومت باتیں چھوڑ کر کام کرنا شروع کردے۔ منگل کو مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایسا شخص ملک کا وزیراعظم ہے جو غریب لوگوں کے گھر توڑ رہا ہے اور اپنا گھر ریگولرائز کرانے کی ضرورت ہے۔ خان صاحب کو جذبات میں آکر بڑے بڑے دعوے کرکے یوٹرن لینا پڑا۔ یہ کہتے ہیں کہ جو یوٹرن نہ لے وہ لیڈر نہیں میں سمجھتا ہوں لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنی بات پر قائم رہے۔ خان صاحب نے کہا کہ میں اپنی چھوٹی کابینہ بنائوں گا خان صاحب کے کابینہ میں مشرف دور کے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے لوگ شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی نے کراچی کے پانی کے مسئلے کو اجاگر کیا ہے پی ٹی آئی کے لوگوں کو حقائق پر مبنی بات کریں ۔ پی ٹی آئی کے لوگوں کو چاہئے کہ وہ دال روٹی کے بھائو کو آکر دیھکیں عوام مہنگائی میں ڈوبے جارہے ہیں