Saturday December 21, 2024

گوجرانوالہ میں 14سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی ،پنجاب پولیس نے بے حسی کی انتہا کر دی

گوجرانوالہ میں 14سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی ،پنجاب پولیس نے بے حسی کی انتہا کر دی.پولیس6گھنٹے گزر جانے کے باوجود متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروانے سے ٹال مٹول کرتی رہی۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک گوجرانوالہ میں پیش آیا جہاں عالم چوک نامی علاقے میں فیضان نامی اوباش 14سالہ لڑکی کو کام کروانے کے بہانے بہلا پھسلا کے گھر

لے گئے۔ گھر لیجانے کے بعد ملزم فیضان نے اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔لڑکی حالت غیر ہونے پر ملزم نے بچی کو گھر سے باہر پھینک دیا۔بچی کے والدین کی شکایت پر پولیس نے کاروائی تو کی مگر واقعہ کے 6گھنٹے گزر جانے کے بعد بچی کا میڈیکل نہیں کروایا ۔دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے واقعہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

FOLLOW US