حکومت نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے بہت بڑی پابندی عائد کر دی
کوہاٹ(این این آئی) صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی دفاتر میں افسروں اور اہلکاروں کی تقرریوں اورتبادلوں پر فوری طورپرتاحکم ثانی پابندی عائد کردی۔پیر کے روز سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخواہ نے مجاز اتھارٹی کی منظوری سے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں تمام سیکشن آفیسرز اور دیگر افسروں کوسختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محکمہ تعلیم میں کسی کی تقرری اور تبادلے کے احکامات جاری نہ کرےبلکہ تاحکم ثانی ایسے تمام منظورشدہ کیس اور سمری پر مزیدکام فوری طورپر روک کراپنے پاس رکھ لیں۔باخبر ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کے سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹوریٹ کے مابین تقرری اور تبادلوں پر مبینہ اختلافات اور اختیارات کے باعث ’مجاز اتھارٹی ‘ نے سیکرٹریٹ سطح پرحکم جاری کرکے محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ میں افسروں اور اہلکاروں کے تبادلوں پر پابندی عائد لگادی گئی ہے۔