Monday September 15, 2025

پنجاب کے شہر میں مسافروں سے بھری بس کو آگ لگا دی گئی

پنجاب کے شہر میں مسافروں سے بھری بس کو آگ لگا دی گئی

پاک پتن(اے این این)پنجاب کے شہر پاکپتن میں بھتہ نہ دینے پر بھتہ خوروں کی جانب سے مسافر بس کو آگ لگا دی گئی، مسافروں نے بس سے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دوگروپوں کی جانب سے ٹرانسپورٹرز سے بھتہ وصول کیا جاتا ہے،جسے ادا نہ کرنے پر بس کو آگ لگا دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق مسافروں نے بس سے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں، چوک جمال میں دو گروپوں کی طرف سے ٹرانسپورٹرز سے 200روپے فی بس بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹروں نے بھتہ مافیا کے خلاف پولیس کو درخواستیں بھی دے رکھی ہیں جن پر کارروائی کر رہے ہیں۔