شادی کا سوال بار بار پوچھنے پر تنگ آکر ہمسائے نے حاملہ عورت کو قتل کر د شادی کب کرو گے ، خاتون کو پڑوسی سے بار بار سوال کرنا مہنگا پڑ گیا جکارتہ شادی کب کرو گے ، خاتون کو پڑوسی سے بار بار سوال کرنا مہنگا پڑ گیا۔شادی کا سوال بار بار پوچھنے پر تنگ آکر ہمسائے نے حاملہ عورت کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شادی کب کرو گے یہ ایک
ایسا سوال ہے جس کا سامنا ہمارے معاشرے میں اکثر لوگوں کو کرنا پڑتا ہے۔جس کے پاس دوسرے نوجوان سے پوچھنے کے لیے کچھ نہ ہو تو وہ یہی پوچھ لیتا ہے کہ بھئی شادی کب کر رہے ہو لیکن خبردار یہ سوال کرنا آپکو مہنگا پڑ سکتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ انڈونیشیا میں بھی پیش آیا جہاں شادی کا سوال بار بار پوچھنے پر تنگ آکر ہمسائے نے حاملہ عورت کو قتل کر دیا۔پولیس نے نور الدین نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نور الدین اپنی ہمسائی آسیہ سے انتہائی تنگ تھا کیونکہ ہمسائی اکثر اسے شادی کے موضوع پر طنز کرتی تھی۔ہمسائی اسے طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہتی کہ تم شادی کیوں نہیں کرتے ، تم شادی کب کرو گے ، تمہارے ساتھ کے سب لوگوں نے شادی کر لی آخر تم ایسا کب کرو گے۔نور الدین ،آسیہ کے ان سوالوں سے انتہائی تنگ آکر اس کے گھر گیا اور حاملہ آسیہ کو قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کے بعد نور الدین نے آسیہ کے گھر سے نقدی اور موبائل فون بھی چرا لیا۔