Monday January 27, 2025

100 دنوں میں صرف علیمہ باجی کی کرپشن اور چوری اور کرپشن پکڑی گئی

100 دنوں میں صرف علیمہ باجی کی کرپشن اور چوری اور کرپشن پکڑی گئی

لاہور(آئی اےن پی)مسلم لےگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ سودن کا تہلکہ خیز اور تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن عوام کے سامنے عیاں ہونے لگا ہے،سو دن عوام پر جو قیامت گزری وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی،حکومت کے سودن کی کارکردگی مایوس کن تھی ،سودن میں بولا گیا ہر لفظ جھوٹ تھا ، کیا گیا ہر وعدہ تکمیل سے کوسو دور رہا،امید کے دن نا امیدی کی داستان بن گئے، دن میں میرٹ کا قتلِ عام ہوا۔مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے سودن مکمل ہونے پر ابتدائی تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ سو دن میں سو تاریخی جھوٹ ا اور یوٹرن کی قسط قوم کے سامنے آنے والی ہے۔عمران صاحب سو دن پر یوٹرن لیتے ہوئے یاد رکھیں قوم سب کچھ جان گئی ہے۔ سودن محض سوجھوٹوں کی داستان ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ سو دن میں لوگوں کے منہ سے نوالہ چھینا گیا،سو دن میں عوام پر تاریخی مہنگائی کا بم گرایا گیا،سو دن میں عوام بدترین اذیت سے گزری،سو دن میں وزیر اعظم کے سعودی عرب اونٹ پر بیٹھ کر سعودی عرب جانے کا معجزہ ہوا، سودن میں صرف علیمہ باجی کی چوری اور منی لانڈرنگ پکڑی گئی۔ا نہوںنے کہاکہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پراجیکٹس کو اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے۔اشتہارات کے ذریعے سو دن کی کارکردگی کا تماشہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سو دن میں ایک کڑوڑ نوکری اور لاکھ گھر گوگل پر منتقل،سو دن میں 55 روپے فی کلو میٹر ہیلی کاپٹر کی سواری ایجاد ہوئی۔سو دن عوام سائیکل کی سواری کرنے والے وزیراعظم کو تلاش کرتی رہی۔انہوںنے کہاکہ سو دن میں بنی گالہ میں وزیراعظم عمران صاحب کا سرکاری زمین پر قبضہ برقرار۔سو دن میں حکمرانوں نے ملکوں ملکوں بھیک مانگ کر قوم کا سر شرم سے جھکا دیا۔سو دن میں وزیراعظم قرض کے سوا کوئی معاشی پالیسی نہ دے سکے ۔

FOLLOW US