Monday January 27, 2025

نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستانی وزیر خارجہ کے نام ایک خط لکھ ڈالا ایسی بات کہہ دی کہ متعصب بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی

نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستانی وزیر خارجہ کے نام ایک خط لکھ ڈالا ایسی بات کہہ دی کہ متعصب بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی

چندی گڑھ(آئی این پی)بھارتی سیاست دان و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو خط لکھ کر کرتار پور بارڈر کے سنگھ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی دعوت پر شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ امید ہے کرتار پور بارڈر کھلنے سے دلوں کی سرحدیں بھی کھلیں گی اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ اتوار کو نوجوت سنگھ سدھو نے شاہ محمود قریشی کو خط لکھا ، خط میں لکھا کہ کرتار پور بارڈر کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی دعوت دینے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دورہ پاکستان کیلئے میری ویزہ کی درخواست بھارتی وزارت خارجہ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ کرتار پور بارڈر کھلنے سے دلوں کی سرحدیں کھلیں گی، امید ہے کہ اس اقدام سے دونوں ممالک ایکدوسرے کے قریب آئیں گے

FOLLOW US