Monday January 27, 2025

تحریک لبیک کا جلسہ ، حکومت نے جڑواں شہروں کی سب سے اہم جگہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا ، رینجرز کی بڑی تعداد تعینات

تحریک لبیک کا جلسہ ، حکومت نے جڑواں شہروں کی سب سے اہم جگہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا ، رینجرز کی بڑی تعداد تعینات

راولپنڈی(آ ئی این پی) انتظامیہ نے تحریک لبیک کا احتجاج ناکام بنانے کے لیے لیاقت باغ راولپنڈی کو سیل کرکے رینجرز تعینات کردی ہے،جڑوا ں شہرو ں میں آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف تحریک لبیک کا احتجاجی جلسہ روکنے کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے اور پولیس و رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی، راولپنڈی میں لیاقت باغ کو بھی سیل کرکے رینجرز تعینات کردی گئی جو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح مستعد ر ہیں۔تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں اور حامیوں نے ٹولیوں کی شکل میں لیاقت باغ پہنچنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا،پولیس کی جانب سے مری روڈ اور لیاقت باغ و فیض آباد جانے والے ایک ایک شخص کی چیکنگ کی گئی۔تحریک لبیک پاکستان نے لیاقت باغ میںاتوار کو فیض آباد دھرنے کے دوران جاں بحق کارکنوں کی برسی اور ناموس رسالت جلسے کا اعلان کیاتھا۔ حکومت نے جمعے کی شب سے تحریک لبیک کے خلاف ملک گیر کریک ڈان کرتے ہوئے پارٹی کے سربراہ خادم حسین رضوی، دیگر رہنما اشرف آصف جلالی، پیر افضل قادری اور سیکڑوں کارکنوں اور عہدے داروں کو گرفتار کرلیا ہے،پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی ہے جس پر عملدرآمد کرانے کے لیے پولیس متحرک ہے۔

FOLLOW US