Monday January 27, 2025

شہباز شریف کے داماد علی عمران کے نام پراربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف

شہباز شریف کے داماد علی عمران کے نام پراربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف

لاہور(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے داماد علی عمران کے نام پراربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف ہوا، علی اینڈ کمپنی میں 60 لاکھ شیئرز علی عمران کی ملکیت نکلے. تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے پوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کے داماد علی عمران کی جائیداد سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ،

جس میں علی عمران کے نام پر اربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف ہوا اور علی اینڈ کمپنی میں 60 لاکھ شیئرز علی عمران کی ملکیت نکلے.رپورٹ کے مطابق علی ٹاورایم ایم عالم روڈ پر66 دکانوں اور دفاترکے مالک بھی علی عمران ہیں جبکہ علی اینڈفاطمہ ڈیویلپرز کے ایک کروڑ شیئرز میں سے 65 لاکھ علی عمران کے ہیں اور وہ مدینہ فوڈز پروسیڈ کے ایک کروڑ 25لاکھ شیئرز کے مالک بھی ہیں. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ایچ اے میں دوکنال کارہائشی پلاٹ بھی علی عمران کی ملکیت میں شامل ہیں، علی پروسیڈ ڈیویلپرز، غوث اعظم ڈیویلپرز اور دیگرجائیداد میں بھی ان کا حصہ ہے جبکہ علی فوڈپروسیڈ ڈیویلپرز میں50 لاکھ شیئرز کے مالک علی عمران اور اہلیہ ہیں.نیب پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ گلبرگ تین میں کروڑوں مالیت کاپلاٹ اور مدینہ فیڈزمل بھی علی عمران یوسف کی ملکیت میں شامل ہے، علی عمران پرپنجاب پاورڈویلپمنٹ کمپنی کےسی ایف اوسے رشوت لینے کاالزام ہے. یاد رہے چند روز قبل سابق وزیر اعلی پنجاب اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے داماد کے دست راست اکرام نوید نے اختیارات سے تجاوز اور کروڑوں روپے کی کرپشن کا

اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا 13 کروڑ19 لاکھ روپے علی عمران کو دیئے.واضح رہے احتساب عدالت نے شہباز شریف کے داماد عمران علی کی جائیدادقرقی اور تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا. خیال رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی کو متعدد بار طلب کیا گیا تاہم وہ ملک سے فرار ہوگئے، جس کے بعد احتساب عدالت سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد عمران علی کو اشتہاری قرار دے چکی ہے اور جائیداد قرق کرنے کا حکم بھی دیا تھا.

FOLLOW US