Monday January 27, 2025

دوست ہو تو ایسا ۔۔۔۔ عمران خان کے قریبی سمجھے جانے والے ساتھی انیل مسرت نے 50 لاکھ گھروں کے حوالے سے شانداراعلان کردیا

دوست ہو تو ایسا ۔۔۔۔ عمران خان کے قریبی سمجھے جانے والے ساتھی انیل مسرت نے 50 لاکھ گھروں کے حوالے سے شانداراعلان کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین انیل مسرت نے کہا ہے کہ اسکول میں ناکام تھا اس لئے عملی زندگی میں کچھ کر دکھانے کا عزم کیا۔ بچپن ہی سے بڑا آدمی بننے کا شوق تھا۔ برطانیہ میں رئیل اسٹیٹ کا روبار ایک سائنس ہے، میں برطانیہ کا نمبر ون ڈویلپر بننا چاہتا ہوں۔پانچ برس میں 50لاکھ گھروں کی تعمیر نا ممکن نہیں، نیا پاکستان ہاؤ سنگ

پراجیکٹ میں پچاس لاکھ گھرباآسانی بنائے جاسکتے ہیں ۔ سہیل وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے انیل مسرت کا مزید کہنا تھا کہ سالانہ نہیں ہر ماہ کروڑوں کا ٹیکس ادا کرتا ہوں۔ اس وقت برطانیہ اور یورپ میں تقریباً 100پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور میانوالی میں خواتین اور بچوں کیلئے مفت اسپتال بنائیں گے۔ میں نہ کوئی ٹھیکہ لونگا اور نہ ہی پاکستانی سیاست میں حصہ لوں گا۔ مجھے خواتین کا نہیں عمارتوں کا حُسن اچھا لگتا ہے۔ پروگرام کے دوران انیل مسرت کے دوست اور سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے بتایا کہ انیل بہت اچھی شخصیت کے مالک ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ یہ میرے فیملی فرینڈ ہیں ۔ بھارتی اداکار انیل کپور نے کہا کہ ہم دونوں کا نام ایک جیسا ہے، انیل مسرت میرے لئے بھائیوں سے بھی بڑھ کر ہیں۔ میں مشکل وقت میں اِن ہی سے مشورے کرتا رہتا ہوں۔

FOLLOW US