Monday January 27, 2025

ڈیم مہم کے بعد اب آبادی کنٹرول کرنے کی مہم شروع ہوگی

ڈیم مہم کے بعد اب آبادی کنٹرول کرنے کی مہم شروع ہوگی

لاہور(نیوزڈیسک) :چیف جسٹس ثاقب نثار نے آبادی کنٹرول کرنے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے اگلے ماہ سے مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جن کی آبادی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔نئے وسائل سامنے نہیں آ رہے جبکہ آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے

جس کے باعث مسائل بڑھ رہے ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے آبادی کنٹرول کرنے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئندہ ماہ آبادی پر کنٹرول کے لیے مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”دو بچے ہی اچھے” مہم کا آغاز اپنے گھر سے کریں گے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم 12,13 کو آبادی کنٹرول مہم کا باقاعدہ آغاز کررہے ہیں تاکہ عوام میں شعور اجاگر کیا جا سکے کہ آبادی کی بہتات کو کس طرح کنٹرول کرنا ہے ،مجھے یقین ہے کہ اس معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی بقاء کے لیے عوام ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے، سب سے پہلے آبادی کنٹرول کا آغاز اپنے گھر سے کروں گا ۔ اپنے بچوں کو تلقین کروں گا جن کی ابھی شادی نہیں ہوئی یا جن کے ابھی بچے نہیں ہوئے کہ آپ نے دو بچوں سے زیادہ بچے نہیں بڑھانے۔

FOLLOW US