Monday January 27, 2025

’’ایک اور مثالی کارنامہ ‘‘ سکولوں کے بچوں کیلئے پی ٹی آئی حکومت کا زبردست اعلان!

’’ایک اور مثالی کارنامہ ‘‘ سکولوں کے بچوں کیلئے پی ٹی آئی حکومت کا زبردست اعلان!

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سکولوں کے بچوں کیلئے پی ٹی آئی حکومت کا زبردست اعلان!۔۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سکولوں کے بچوں کی صحت کا پائلٹ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ تعلیم کے اشتراک سے یہ پروگرام ابتدأ میں 12سکولوں میں شروع کیا جائے گا۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں ایک اجلاس کے دوران وزیر صحت نے کہا کہ بچوں کی تندرستی یقینی بنا کر صحت کے کئی اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

پراجیکٹ کے تحت 6گرلز اور 6بوائز سکول منتخب کرکے وہاں طبی معائنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ہر سکول میں ایک ڈاکٹر اور نرس کی تعیناتی کی جائے گی جبکہ ہفتے میں ایک مرتبہ میڈیکل کیمپ لگا کر طلبا اور طالبات کے ٹیسٹ کئے جائیں گے تاہم وزیر صحت نے ہدایت کی کہ کسی بھی ٹیسٹ کے لئے والدین کی اجازت لازمی حاصل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے بات کر لی ہے اور اس ضمن میں مفاہمتی یاداشت (ایم او یو)پر جلد دستخط کئے جائیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سکولوں کے بچوں کی آنکھوں کے معائنے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ پائلٹ پروگرام کے مطابق سکولوں میں صفائی، نیوٹریشن اور طبی معائنے کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ مناسب خوراک نہ ہونے کی وجہ سے کم عمر بچوں میں ہیموگلوبن کی کمی اور اینیمیا کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے جس کے تدارک کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں وزیر صحت کی زیر صدارت سی ای اوز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں پنجاب بھر کے اضلاع میں ہیلتھ کونسلز کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ محمد خان رانجھا، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر یداللہ اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہدایت کی کہ ضلعی اور تحصیل ہیلتھ کونسلز میں تمام طبقوں کی نمائندگی یقینی بنائی جائے۔ ہسپتالوں میں ضروری اور ہنگامی امور کی منظوری ہیلتھ کونسل سے لی جائے۔ منتخب نمائندے،شہری عمائدین اور سرکاری افسر مل کر ہیلتھ کونسلز کے مطلوبہ مقاصد حاصل کریں۔ ہسپتالوں کے عملے کی حاضری کا ہفتہ وار ڈیٹا ڈی جی ہیلتھ کو بھجوایا جائے۔ کسی اطلاع کے بغیر ڈیوٹی پر نہ آنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

FOLLOW US