Monday January 27, 2025

محکمہ اینٹی کرپشن کا معروف ترین لیگی رہنما اور رکن اسمبلی کے ڈیرے پر چھاپہ،ایم این اے گرفتاری سے پہلے ہی فرار

محکمہ اینٹی کرپشن کا معروف ترین لیگی رہنما اور رکن اسمبلی کے ڈیرے پر چھاپہ،ایم این اے گرفتاری سے پہلے ہی فرار

لاہور :محکمہ اینٹی کرپشن نے رانا مبشر کے ڈیرے پر چھاپہ مارا ہے۔رانا مبشر اپنا موبائل فون بند کر کے روپوش ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے کا فراڈ سامنے آیا ہے ،محکمہ اینٹی کرپشن کو اس میگا اسکینڈل میں ن لیگی رہنما اور ایم این اے رانا مبشر کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے تھے۔
جس کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے انکو حراست میں لینے کا فیصلہ کیا تاکہ ان سے پوچھ گچھ کے بعد معاملے کو آگے بڑھایا جائے۔
اسی سلسلے میں محکمہ اینٹی کرپشن نے ان کے ڈیرے پر چھاپہ مارا ہے تاہم اس حوالے سے جو اطلاعات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق اینٹی کرپشن کے چھاپے سے پہلے ہی رانا مبشر فرار ہو چکے تھے ۔اس دوران جب محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انکا فون بھی بند تھا تاہم محمکہ اینٹی کرپشن نے اس سلسلے میں دیگر جگہوں پر بھی چھاپے مارنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جلد از جلد رانا مبشر کو حراست میں لیا جا سکے۔

دوسری جانب خواجہ سعد رفیق کے گرد بھی گھیرا تنگ ہو چکا ہے اور انہی کے دست راست قیصر امین بٹ کے وعدہ معاف گواہ بننے کی خبریں بھی منظرعام پر آئی ہیں۔

FOLLOW US