Monday January 27, 2025

مولانا فضل الرحمان نے چینی قونصل خانے پر حملے کو سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیدیا

مولانا فضل الرحمان نے چینی قونصل خانے پر حملے کو سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیدیا

کندھ کوٹ(نیوزڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چینی قونصل خانے پر حملے کو سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دے دیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ حملہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے

کہا کہ توہین رسالت کے واقعات پر ہم خاموش نہیں رہیں گے، مذہبی رہنماؤں کی گرفتاریوں اور احتجاج سے روکنے سے ایسے معاملات حل نہیں ہوں گے، انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے حقوق کے لئے بات کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور نواز شریف کو مودی کا یار کہنے والے آج خود بھارت کے ساتھ اقتصادی راہداری کھول رہے ہیں۔

FOLLOW US