Monday January 27, 2025

کراچی ایئر پورٹ پر 2طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

کراچی ایئر پورٹ پر 2طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

کراچی :کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کا طیارہ ، شاہین ائیرلائینز کے طیارے سے ٹکرا گیا۔قومی ائیرلائن کا فیول ٹینک پھٹ گیا،ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے ۔
پی آئی اے کا طیارہ ، شاہین ائیر لائن کے طیارے سے ٹکرا گیا۔دونوں طیارے اسوقت آپس میں ٹکرائے ، جب پی آئی اے کا جہاز ٹیکسی کروا رہا تھا۔
دونوں طیاروں کے تصادم سے پی آئی اے کی پرواز کا فیول ٹینک پھٹ گیا ،جس کے بعد جہاز کی ٹینکی سے فیول بڑی تیزی سے بہہ کر پھیل رہا ہے۔اس موقع پرکراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق پی آئی اے کے طیارے میں مسافر بھی موجود ہیں۔امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں جبکہ فائر برگیڈ کی گاڑیوں نے طیارے کو گھیرے میں کے لیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔اس موقع پر ائیرپورٹ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ طیارے میں موجود مسافروں کو باحفاظت اتارا جاسکے تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار حادثے سے بچا جاسکے۔

FOLLOW US