علامہ خادم رضوی کے گرفتار ہونے کی اطلاعات
یصل آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈائون کی شروعات ہو گئی ہیں جس کے تحت علامہ خادم رضوی سمیت مرکزی قیادت کے گرفتار ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے مطابق پنجاب بھر میں تحریک لبیک کےخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیاگیا ہے ، تحریک لبیک کی اعلیٰ درجے اور درمیانی قیادت کو گرفتار کیا جارہاہے جبکہ تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی بھی گرفتاری کی اطلاعات
ہیں۔معروف صحافی طلعت حسین نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ”تحریک لبیک کے کارکنان کیخلاف پنجاب میں کریک ڈاؤن کا آغاز، اعلیٰ قیادت اور درمیانی درجے کی قیادت کو حراست میں لیا جا رہا ہے، کچھ جگہوں پر مزاحمت کی خبریں