Monday January 20, 2025

چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والادہشتگرد سرکاری ملازم نکلا!!عبدالرزاق نامی شخص کا تعلق کہاں سے نکلا؟پاکستانیوں کو لرزا دینے والی خبر آگئی

چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والادہشتگرد سرکاری ملازم نکلا!!عبدالرزاق نامی شخص کا تعلق کہاں سے نکلا؟پاکستانیوں کو لرزا دینے والی خبر آگئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والادہشتگرد سرکاری ملازم نکلا!!عبدالرزاق نامی شخص کا تعلق کہاں سے نکلا؟پاکستانیوں کو لرزا دینے والی خبر آگئی ۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو چینی قونصلیٹ پر حملے کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور عبدالرزاق کا تعلق بلوچستان کے علاقے خاران سے ہے، حملہ آورعبدالرزاق بلوچستان حکومت کا نچلے گریڈ کا ملازم تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی

اداروں نے چینی قونصلیٹ پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک دہشتگرد کی عبدالرزاق ولد دین محمد کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔ حملہ آور عبدالرزاق کا تعلق بلوچستان کے علاقے خاران سے ہے۔ حملہ آورعبدالرزاق بلوچستان حکومت کا نچلے گریڈ کا ملازم تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دہشتگرد حملے کی مکمل تحقیقات کرکے دہشتگردوں کوکیفرکردار سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔ اجلاس میں معلومات کے تبادلے کیلئے سندھ حکومت نے بلوچستان حکومت سے رابطے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے چینی قونصل خانے اور اورکزئی ایجنسی میں حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ شریک چییئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے جان کا نذرانہ دیکردہشتگردوں کےعزائم خاک میں ملائے۔ حکومت سندھ شہید اہلکاروں کے خاندانوں کی مکمل کفالت کرے۔ دہشتگردی کےمنصوبہ سازسزا سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ رینجرزاورپولیس کے بہادراہلکاروں نے دشمنوں کے عزائم ناکام بنائے۔ اسی طرح سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئر بخاری نے کہا کہ چینی قونصل خانے پرحملہ پاکستان کےدل پرحملہ ہے۔ دشمنوں کوپاک چین دوستی پر میلی نظر نہیں ڈالنے دیں گے۔ پاک چین دوستی ملک دشمن عناصرکوچبھ رہی ہے۔ چینی بھائیوں کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت قونصل خانے پرحملے کی فوری تحقیقات شروع کرے۔ قونصل خانے پرحملے میں ملوث دہشتگردوں کوفوری گرفتارکیا جائے۔ حملے میں ملوث دہشتگردوں کے سہولت کاروں کا بھی سراغ لگایا جائے۔

FOLLOW US