نیب کے قانون میں ترمیم نئے پاکستان کے وزیر قانون کا بڑا اعلان
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاہے کہ وزارت قانون نیب قانون کے حوالے سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روح کے مطابق عمل کریں گے، 10 سال میں نیب قانون میں کوئی ترمیم نہیں ہوئی،ہم سے کہا جا رہاہے کہ 90 دن میں ترامیم کر لی جائیں، نے نیب میں جتنی انکوائریاں اس وقت نیب میں چل رہی ہیں اس میں سے ساڑھے چار فیصد انکوائریاں سیاستدانوں کی ہیں جبکہ 1.1فیصد ریفرنس سیاستدانوں کے خلاف ہیں۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ وزارت قانون نیب قانون کے حوالے سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روح کے مطابق عمل کریں گے،انہوں نے کہا کہ10 سال میں نیب قانون میں کوئی ترمیم نہیں ہوئی،ہم سے کہا جا رہاہے کہ 90 دن میں ترامیم کر لی جائیں،نیب حراست میں کسی کیساتھ بھی زیادتی ہو رہی ہے تو اسکو دیکھنا چاہئے،حکومت کسی بھی قسم کی زیادتی کے خلاف ہے،نیب کے حوالے سے ہمیں لکھ کر دیں ،زبانی باتوں کا کوئی مقصد نہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے نیب سے رپورٹ لی جس کے مطابق جتنی انکوائریاں اس وقت نیب میں چل رہی ہیں اس میں سے ساڑھے چار فیصد انکوائریاں سیاستدانوں کی ہیں جبکہ 1.1فیصد ریفرنس سیاستدانوں کے خلاف ہیں ،انہوں نے کہا کہ قانون پر عمل درآمد کرانا ضروری ہے