Monday January 20, 2025

اس حکومت کو صرف 4ووٹ ملے ہیں مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما کے بیان نے ہر طرف کھلبلی مچا دی

اس حکومت کو صرف 4ووٹ ملے ہیں مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما کے بیان نے ہر طرف کھلبلی مچا دی

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کو ختم کرنا حکومت کی حسرت ہی رہے گی، آف شور کمپنی سب سے پہلے شوکت خانم ہسپتال کے نام سے بنی جس کا بھی تک کیس نہیں چلا، یہ حکومت صرف 4ووٹوں سے بنی ہوئی ہے جس کا کام صرف الزام تراشی کرنا ہے، عوام کو ابھی تک ریلیف نہیں دیا گیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو ختم کرنا حکومت کی حسرت ہی رہے گی۔ہماری پارٹی میں لیڈر شپ کا فقدان نہیں ہے، حکومت اپنی ناکامیوں کا بوجھ اپوزیشن پر ڈال رہی ہے۔ آف شور کمپنی سب سے پہلے شوکت خانم ہسپتال کے نام سے بنی جس کا کیس ابھی تک سپریم کورٹ میں نہیں چلایا گیا۔ تحریک انصاف کے وزیروں کو نیب کی جانب سے کوئی نوٹسز تک نہیں جاری ہوئے نہ ہی ان کو کوئی بلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 4ووٹوں سے بنائی گئی حکومت ہے۔ ان کا کام صرف (ن) لیگ پر الزام لگانا ہے۔ ہر بات کا الزام یہ ماضی کی حکومت پر لگادیتے ہیں۔ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے یہ عوام پر مزید بوجھ ڈال رہے ہیں

FOLLOW US