اجمل قصاب بھارتی شہر ی نکل آیا ہے اب اسے پاکستانی ثابت کرنے والے کیا جواب دیں گے اپوزیشن لیڈر اسمبلی آکر یہ کام شروع کر دیتے ہیں حکومتی وزیر مراد سعید پھٹ پڑے، بہت کچھ کہہ ڈالا
اسلام آباد( آئی این پی ) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے بھارتی اخبار میں آیا ہے کہ کہ اجمل قصاب بھارتی شہری تھا، جنہوں نے اجمل قصاب کو پاکستانی ثابت کرنے کی کوشش کی وہ کیا جواب دیں گے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ہم نے دو دن میں دھرنا ختم کرایا اور جو لوگ ملوث تھے ان کے خلاف کاروائی بھی ہوئی، یہ ایک عجیب تماشا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سب سے پہلے آ کر اپنی فریاد شروع کر دیتے ہیں، انہوں نے فرمایا تھا کہ ماڈل ٹائون کی جے آئی ٹی میں اگر میرا نام آیا تو استعفیٰ دے دوں گا،
مراد سعید نے کہا کہ ہم پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محسن داوڑ اور راجہ پرویز اشرف نے ایس پی طاہر کے قتل کی بات کی،وزیر داخلہ سینیٹ میں اس حوالے سے بیان دے چکے ہیں اور اب قومی اسمبلی میں بھی بیان دیں گے انہوں نے کہا کہ پرسوں بھارت میں اخبار میں آیا کہ اجمل قصاب بھارتی شہری تھا،پاکستان میں کس طرح کوشش کی گئی کہ اجمل قصاب کو پاکستانی ثابت کیا جائے ، جنہوں نے اجمل قصاب کو پاکستانی ثابت کرنے کی کوشش کی وہ کیا جواب دیں گے ۔