Monday January 20, 2025

31دسمبر کے بعدکروڑوں موبائل فون بند وزیر اطلاعات نے اعلان کر دیا

31دسمبر کے بعدکروڑوں موبائل فون بند وزیر اطلاعات نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 31دسمبر کے بعد اسمگل ہو کر آنے والے فون بند کر نے کا فیصلہ کیاگیاہے ،پاکستان میں مقامی موبائل فون کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے ، وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی ، کرتارپور بارڈر کھولنا پاکستان کا اہم اقدام ہے ، کرتارپور بارڈر سیاسی نہیں انسانی

مسئلہ ہے ۔ وہ جمعہ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلو ں کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب کو ٹیلیفون پر کراچی واقعہ کی تفصیل سے آگاہ کیا ، بڑھتے ہوئے پاک چین تعلقات کو دشمن قوتیں ہضم نہیں کر پارہیں ، قونصل خانے میں موجود عملے کے 21چینی سفارتی اہلکار محفوظ رہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن رہے گا ،چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کا ہر ممکن ساتھ دینے کا اعادہ کیا ، عارف عثمانی کو نیشنل بینک کا نیا صدر بنایا گیا ہے ، اڑھائی ارب روپے کے موبائل غیر قانونی ذرائع سے پاکستان آئے ہیں ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کے ذریعے غیر قانونی موبائل فونز کو روکا جائے گا ، 31دسمبر کے بعد نئے سمگل شدہ موبائل فون بلاک کردیے جائیں گے ، پاکستان میں مقامی موبائل فون کی پیداوار کی صنعت کو فروغ دیں گے ، وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے ، کرتارپور بارڈر کھولنا پاکستان کا اہم اقدام ہے ، یہ سیاسی نہیں انسانی مسئلہ ہے ، کرتارپور سکھ برادری کیلئے انتہائی اہمیت کا مذہبی مقام ہے ، ہم سکھ برادری کے مذہبی عقائد کا احترام کرتے ہیں ، 28نومبر کو وزیراعظم کرتارپور کا دورہ کریں گے ، بھارتی صحافیوں کیلئے بھی ویزے کا حصول بنا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مثبت پیشرفت انتہائی ضروری ہے ۔

FOLLOW US