Monday January 20, 2025

چینی قونصلیٹ پر حملے پر مشرف بھی بول پڑے اس مذموم کارروائی کے پیچھے کون ہے پاک فوج کے سابق سربراہ نے اپنا بیان دے ڈالا

چینی قونصلیٹ پر حملے پر مشرف بھی بول پڑے اس مذموم کارروائی کے پیچھے کون ہے پاک فوج کے سابق سربراہ نے اپنا بیان دے ڈالا

اسلام آباد(آئی این پی)سابق صدر پاکستان اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سرپرست اعلیٰ پرویز مشرف، چیئرمین ہدایت اللہ خیشگی اورسیکرٹری جنرل مہرین ملک آدم نے کراچی اور اورکزئی میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کو سوچی سمجھی سازش قراردیا

ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان اور چین کے تعلقات خراب کرنے کے درپے ہیں مگرہم سمجھتے ہیں کہ دشمن ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیوریٹی فورسز نے جانوں پر کھیل کر دشمن کی سازش ناکام بنائی ہے۔جراتمندانہ اقدام پر سیکیوریٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دشمن کسی بھول میں نہ رہے،پاکستان قوم کے حوصلے بلند ہیں۔پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔اب دنیا کی کوئی طاقت اسے ترقی سے روک نہیں سکتی۔اے پی ایم ایل کے راہنمائوں نے اورکزئی میں دہشت گردی کے نتیجے میں ہونے والے بھاری جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور کراچی،اورکزئی میں دیشت گردی کی وارداتوں کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی ہے۔

FOLLOW US