Monday September 15, 2025

خواجہ آصف نے عمران خان کو رنگ باز ” قرار دے دیا

خواجہ آصف نے عمران خان کو رنگ باز ” قرار دے دیا

سیالکوٹ(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمارے دورے حکومت میں خارجہ پالیسی پر سمجھوتہ نہیں کیا گیاہم پر مالی مشکلات عالمی دباو اور سرحدوں دباو بھی رہااس وقت ہماری خارجہ پالیسی کی کو ئی سمت نہیں۔ہمارے دورے حکومت میں پاکستان کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاموجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی صرف پیسے اکٹھے کرنا ہے۔ہماری خارجہ پالیسی کا محور صرف امریکہ نہیں ہونا چاہئے۔عمران خان کے اردگرد گرپٹ افراد ہیں۔ وہ گزشتہ روز یہاں پاکستان مسلم لیگ ہائوس میںمحفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی پارٹی کے لوگ حکومت سے تنگ ہیں۔دنیا کی کوئی حکومت نہیں دیکھی جو سو دن میں زلیل ہو گی ہوعمران خان کی عقل اور سوچ دونوں میں تسلسل نہیںرنگ بازی ایک فن ہے انکو وہ بھی نہیں آتا العزیزیا ریفرنس پر خواجہ آصف نے بات کرنے سے انکار کردیا۔