Monday September 15, 2025

وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھارت کا شکریہ ادا کر ڈالا

وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھارت کا شکریہ ادا کر ڈالا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کرتارپور باڈر کے حوالے سے بھارتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تجویز پر بھارتی کابینہ کی توثیق مثبت اقدام ہے۔ جمعرات کو وزیردفاع پرویز خٹک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کرتارپور بارڈر کے حوالے سے بھارتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی تجویز پر بھارتی کابینہ کو توثیق مثبت اقدام ہے