Monday September 15, 2025

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے بعد کیا اب پاکستان قرضہ لینے جا رہا ہے یا نہیں وزیر خزانہ نے اعلان کر دیا

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے بعد کیا اب پاکستان قرضہ لینے جا رہا ہے یا نہیں وزیر خزانہ نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپوزیشن کی جانب سے موجودہ ملکی معاشی حالات پر تنقید کے بعد اب وزیر خزانہ کا بھی بیان سامنے آگیا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ملاقات میں اب تک ہونے والی پیش رفت حوصلہ افزا ہے ،حتمی معاملات عام عوام کے مفادات اور حکومت کے وڑن کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیے جائیں گے۔ آئی ایم ایف کے وفد کے دورہ پاکستان کے اختتام پر وزیر خزانہ اسد عمر نے وزیر اعظم عمران خان کو اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔اسد عمر نے کہا کہ کوشش ہے کہ دوطرفہ معاملات اس انداز میں طے پائیں کہ معیشت پر ان کے مثبت نتائج مرتب ہوں اور عوام مشکلات کا شکار نہ ہوں۔انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ اب تک ہونے والی پیش رفت حوصلہ افزا ہے تاہم، حتمی معاملات عام عوام کے مفادات اور حکومت کے وڑن کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیے جائیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاملات کاہماری معیشت پر فوری دبائونہیں ہے، وفدکی جانب سے پاکستان کی ترجیحات کا ادراک کرنا حوصلہ افزا ہے۔