Monday January 27, 2025

حکومت نے سرکاری ملازمین کو نومبر کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا اعلان کر دیا

حکومت نے سرکاری ملازمین کو نومبر کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا اعلان کر دیا

کوہاٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ حکومت نے تمام صوبائی سرکاری ملازمین کو ماہ نومبرکی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا اعلان کردیا ۔ گزشتہ روز محکمہ فنانس خیبرپختونخواہ نے تمام انتظامی سیکرٹریز‘ضم شدہ اضلاع کے ایڈیشنل سیکرٹری ‘کمشنروں‘ ڈپٹی کمشنروں سمیت تمام سرکاری اداروں کے سربراہوں کوایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یکم اور 2 ؍دسمبر2018 کو ہفتہ وار تعطیلات (ہفتہ اور اتوار) کے باعث تمام صوبائی سرکاری ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہ ایڈوانس میں 28 ؍نومبر2018 کو ادائیگی یقینی بنائی جائے۔حکومت کے اس اعلان پر سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے۔ یادرہے کہ قبل ازیں صوبہ پنجاب کی حکومت نے بھی ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا اعلان کیا تھا۔

FOLLOW US