Monday January 27, 2025

بریکنگ نیوز۔۔وزیر اعظم عمران خان کی پیشکش قبول۔۔۔ عظیم لیڈر مہاتیر محمد کب پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں ؟دھماکہ دار خبر آ گئی

بریکنگ نیوز۔۔وزیر اعظم عمران خان کی پیشکش قبول۔۔۔ عظیم لیڈر مہاتیر محمد کب پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں ؟دھماکہ دار خبر آ گئی

کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کے لیے ڈاکٹر مہاتیر محمد کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔ ملائیشین وزیر اعظم نے عمران خان کی طرف سے دی گئی یومِ پاکستان کی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔ملائیشیا کے

شہر کوالالمپور میں وزیراعظم عمران خان اور ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد نے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔ اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان میں سیاحت اور دیگر شعبوں میں بہتری کی گنجائش ہے، سیاحتی مراکز کے قیام کے لیے ملائیشیا کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ ملائیشیا نے ڈاکٹرمہاتیرمحمد کی قیادت میں تیزی سے ترقی کی ہے۔ دونوں حکومتوں کو بدعنوانی کیخلاف عوام نے ووٹ دیئے ہیں۔وزیراعظم نے مہاتیر محمد کو 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ ملائیشین ہم منصب یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

FOLLOW US