Thursday December 26, 2024

عائشہ گلا لئی نے جہانگیر ترین پر الزام عائد کر دیا

عائشہ گلا لئی نے جہانگیر ترین پر پیسے دے کر ووٹ لینے کا الزام عائد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گالا لئی مظفر گڑھ میں جمشید دستی کے گھر گئیں اور ان کی بہن کے انتقال پر تعزیت کی۔عائشہ گلا لئی نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لودھراں میں ایک شخص

ہزاروں روپے دے کر ووٹ خرید رہا ہے ۔ سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا ہونے والے لیڈروں کا دور اب ختم ہو رہا ہے۔تینوں سیاسی پارٹیاں سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کی پارٹیاں ہیں۔عائشہ گلا لئی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف روایتی سیاست کر رہی ہے۔سینٹ الیکشن میں عائشہ گلا لئی نے سرمایہ داروں کو ٹکٹ دئیے۔عائشہ گلا لئی نے یہ بھی کہا کہ پورے ملک میں استحصالی نظام ہے اور میں گنے کے کاشتکاروں کے استحصال پر احتجاج کروں گی۔ تحریک انصاف نے گلالئی کی تنظیم سازی کے سلسلے میں پنجاب کا دورہ کیا۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی منحرف کارکن عائشہ گلا لئی نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے کے الزامات لگا ئے تھے جب کہ یہ بھی کہا تھا پی ٹی آئی کا ماحول خواتین کے لئے غیر محفوظ ہے۔

FOLLOW US