Saturday July 27, 2024

بچیوں سے زیادتی کے واقعات ،زینب کے قتل کی حقیقت سب کے سامنے آگئی

ڈی پی او قصور زاہد مروت کا کہنا ہے کہ بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں گرفتارملزم عمران اکیلا ہی ملوث ہے۔ نجی ٹی وی چینل سےبات کرتے ہوئے زاہد مروت نے کہا کہ قصور میں بچیوں سے زیادتی کے مقدمات کی تحقیقات جے آئی ٹی کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاحال عمران کا کوئی گروہ یا گینگ منظر عام پر نہیں آیا جس سے لگتا ہے کہ ملزم عمران

اکیلا ہی ان تمام واقعات میں ملوث ہے۔ ڈی پی او نے کہاکہ مدثر کو مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کرنے کے کیس میں دو انسپکٹر زیر حراست ہیں، جے آئی ٹی اس کیس کی تحقیقات بھی کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم عمران سے متعلق افواہیں تھیں کہ ملزم کسی انٹرنیشنل ریکٹ یا گروہ کو ممبر ہے۔

FOLLOW US