Thursday November 28, 2024

علیمہ خان چندے اور خیرات کا پیسہ دبئی لے کر گئی ہیں منی لانڈرنگ کا کیس کیوں نہیں بن سکتا سینئر ملکی سیاستدان کی کپتان پر لفظی گولہ باری

علیمہ خان چندے اور خیرات کا پیسہ دبئی لے کر گئی ہیں منی لانڈرنگ کا کیس کیوں نہیں بن سکتا سینئر ملکی سیاستدان کی کپتان پر لفظی گولہ باری

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات سید حسن مرتضیٰ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف علیم خان کی میڈیا ٹاک پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے قبضہ مافیا وزیر، چندا چور علیمہ خان کی چوری پر پردہ نہیں ڈال سکتے، انہوں نے کہا کہ خیرات کا پیسہ چوری کرکے دبئی لے جانے والی علیمہ خان پر چوری اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ کیوں نہیں بن سکتا؟ سید حسن مرتضیٰ نے

کہا کہ عمران خان نے اپنی پارٹی کو صرف جھوٹ بولنا اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنا سکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف عمران خان بلکہ ان کے تمام ساتھی نیب کو مطلوب ہیں۔ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم جب عمران خان کو آئینہ دکھاتے ہیں تو ان کا پورا کنبہ شور مچانے لگتا ہے۔

FOLLOW US