پٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے وزیر خزانہ اسد عمر نے شاندار اعلان کر دیا
اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی کے ہاتھوں ستائے عوام کےلئے اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں ۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک نجی ٹی وی چینل میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نومبر میں عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اور یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دیں گے، اس کے علاوہ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ بجلی کی قیمت جتنی بڑھانی تھی بڑھ چکی ہے مگر اب آئی ایم ایف کے ساتھ اس بارے میں کیا مذاکرات ہوتے ہیں اس پر مزید بجلی
بڑھانے کا دیکھیں گے لیکن بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بجلی کی قیمت اب تک جتنی بھی زیادہ کی گئی ہے اس میں ستر فیصد پاکستانیوں کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک پیسہ بھی اضافہ نہیں کیا گیا، اس کے علاوہ پٹرول پر ٹیکس کی شرح گزشتہ 15 سال سے سب سے کم شرح ہے۔ عالم مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے یہاں پر بھی اضافہ کیا گیا۔