100دنوں میں 100جھوٹ گرگٹ کی طرح رنگ بدلنا پیپلزپارٹی نے بھی کپتان کے خلاف محاذ کھول ڈالا ہمشیرہ پر بھی سنگین الزامات
کراچی(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اپنے لیڈرعمران خان کی فکر کریں،آصف زرداری جمہوریت مخالف عناصر کی آنکھوں میں چبھ رہے ہیں، عمران خان کی حکومت کے 100 دن 100 جھوٹ پر مبنی ہیں۔ اتوار کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق صدر کے ترجمان نے کہا کہ آصف زرداری جمہوریت مخالف عناصر کی آنکھوں میں چبھ رہے ہیں
۔آصف علی زرداری کے ترجمان نے کہا کہ عمران خاں صرف یوٹرن ہی نہیں لیتے بلکہ گرگٹ کی طرح رنگ بھی بدلتے ہیں اور حکومت کے 100 دن 100 جھوٹ پر مبنی ہیں۔ترجمان عامر فدا پراچا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو کرپشن چھپانے کا این او سی دیا گیا ہے۔