Friday December 27, 2024

پیپلز پارٹی کا آصفہ بھٹو کو عام انتخابات میں دو نشستوں سے لڑانے کا فیصلہ،کن دو حلقوں سے انتخاب لڑیں گی، اعلان کردیاگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں آصفہ بھٹو زرداری کو دو نشستوں سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کو لیاری اور ٹنڈو اللہ یار سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا گیا

ہے۔آصفہ بھٹو نے حال ہی میں یونیورسٹی کالج لندن سے گلوبل ہیلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ میں ماسٹرز مکمل کیا ہے۔ انہیں روٹری کی عالمی سفیر برائے پولیو کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

FOLLOW US