Saturday July 27, 2024

نقیب اللہ محسود قتل کیس میں دوران تفتیش اعتراف کرنے والے 4 ملزمان نے عدالت پہنچ کرایسا کام کردیا کہ کسی نے سوچابھی نہ ہوگا،چونکا دینے والے انکشافات

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نقیب اللہ محسود قتل کیس میں دوران تفتیش اعتراف کرنے والے 4 ملزمان نے عدالت میں اقبال جرم سے انکار کردیا ہے ۔بدھ کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں نقیب قتل کیس میں گرفتار 6 ملزمان کو پیش کیا گیا ملزمان میں سب انسپکٹر یاسین، اے ایس آئی سپرد حسین، سمیت دیگر شامل ہے پولیس نے اے ایس آئی اللہ یار, ہیڈ کانسٹیبل

اقبال ،کانسٹیبل ارشد علی اور حضرت حیات کی اطلاعی رپورٹ سے عدالت کو آگاہ کیا پولیس رپورٹ کے مطابق چاروں ملزمان عدالت کے روبرو اعتراف کرنا چاہتے تھے مجسٹریٹ کی رپورٹ کے مطابق چاروں ملزمان نے اقبال جرم سے انکار کردیا ملزمان نے بیان دیا کہ ہمیں پھنسایا گیا اصل ملزمان کوئی اور ہیں عدالت نے راو انوار ودیگر ملزمان کو 16فروری تک ہر صورت میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جبکہ آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

FOLLOW US