Monday January 27, 2025

وزیراعظم کا جادو پھر سے چل گیا : سعودی پیکج میں ملنے والی رقم کتنے عرصے کیلئے دی گئی ؟ معروف صحافی کا دھماکہ خیز انکشاف

وزیراعظم کا جادو پھر سے چل گیا : سعودی پیکج میں ملنے والی رقم کتنے عرصے کیلئے دی گئی ؟ معروف صحافی کا دھماکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے اور ملکی معیشت میں بہتری لانے کے لیے سعودی عرب سے امدادی پیکج حاصل کیا ہے جبکہ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی ندیم ملک نے کہا کہ میں نے سعودی سفیر سے پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے دئے جانے والے امدادی پیکج کے حوالے سے دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ توقع کی جانی چاہئیے کہ پاکستان کو امدادی پیکج کی پہلی قسط رواں ہفتے مل جائے گی۔ ندیم ملک نے کہا کہ ہمیں اس بات کی اُمید رکھنی چاہئیے کہ سعودی عرب کی جانب سے

ملنے والے امدادی پیکج کی 3 ارب ڈالرز کی پہلی قسط ہمیں دو سے تین روز میں مل جائے گی۔ سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر ادائیگیوں کے توازن کے لیے دے گا۔ جبکہ 3، 3 ارب ڈالرز کا تیل سعودی عرب تین سال تک مؤخر ادائیگی پر فراہم کرے گا۔ سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے شہر کراچی کے قریب پیٹروکیمیکل کی صنعت میں بھاری سرمایہ کاری بھی کرے گا۔ پنجاب میں توانائی کے شعبوں میں بھی سعودی سرمایہ کاری آئے گی۔ اپنی گفتگو میں سعودی سفیر نے بلوچستان میں بھی سعودی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا اور کہا کہ پنجاب اور بلوچستان میں بجلی کے منصوبے لگائے جائیں گے۔ نواف سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں 8 سے 6 بلین ڈالرز کی لاگت سے ایک ریفائنری تعمیر کرے گا۔ ندیم ملک نے ریفائنری کی تعمیر کوئی قرضہ نہیں بلکہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈیک میں بھیسعودی عرب کی سرمایہ کاری کا امکان ہے اور ریکوڈیک کے وہ علاقہ جات جہاں پاکستان کو تھوڑی بہت اُمید تھی کہ یہاں سے تانبا نکال کر ملک کی برآمداتمیں اضافہ کیا جائے گا۔ سعودی سرمایہ کاری سے یہ بھی ممکن ہو جائے گا۔

FOLLOW US