Monday January 27, 2025

ڈی سی فیصل آباد پر وکلا کابہیمانہ تشدد، رانا ثناء اللہ اورمسلم لیگ ن ملوث نکلے!

ڈی سی فیصل آباد پر وکلا کابہیمانہ تشدد، رانا ثناء اللہ اورمسلم لیگ ن ملوث نکلے!

فیصل آباد: ڈی سی کمشنر فیصل آباد پر تشدد کیس کی ابتدائی انکوائری مکمل کر لی گئی ہے ،ابتدائی رپورٹ میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد پر تشدد میں رانا ثنا اللہ کے ملوث ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی آشیر آباد والے وکلا کے گروہ نے ہنگامہ آرائی کی۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل فیصل آباد میں ڈی سی فیصل آباد کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
جس میں انہیں وکلا گردی کا نشانہ بنتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ایک میٹنگ میں مصروف تھے کہ وکلا کے ایک گروہ نے انکے دروازے کو بری طرح پیٹنا شروع کر دیا۔جب وکلا کی جانب سے دروازے کو لاتوں اور گھونسوں سے نشانہ بنایا جارہا تھا تو اس وقت ڈی سی کی ہدایت پر پولیس اہلکار نے اندر سے دروازہ کھول دیا۔
جس پر وکلا اندر گھس آئے اور ڈی سی فیصل آباد کو تشدد کا نشانہ بنانے لگے۔بعد ازاں اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے اس پر انکوائری کمیٹی بنا دی گئی جس نے اپنی ابتدائی روپورٹ تیار کر لی ہے جس کے نتیجے میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ اس سارے معاملے میں مسلم لیگ ن اور رانا ثنا اللہ ملوث ہیں۔انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی آشیر آباد والے وکلا کے گروہ نے ہنگامہ آرائی کی۔

FOLLOW US