Thursday November 28, 2024

شیخ رشید نے ریلو ےصا رفین کو بڑی خو شخبری سنا دی ، اہم اعلا ن کر دیا

شیخ رشید نے ریلو ےصا رفین کو بڑی خو شخبری سنا دی ، اہم اعلا ن کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان ریلوے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق و فاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر عوام کی سہولت کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے کوئٹہ۔لاہور۔کوئٹہ کے درمیان چلنے والی اکبر ایکسپریس (23اپ، 24 ڈائون) اور کوئٹہ ۔کراچی سٹی۔ کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل (3 اپ، 4ڈائون) کے اکانومی

کلاس کے کرایوں میں ایڈوانس بکنگ پر کمی کا اعلان کر دیا ، جس کے بعد کوئٹہ ایکسپریس کا کوئٹہ سے لاہور کا کرایہ990سے کم ہو کر 890ہو گیا ہے، اسی طرح بولان میل کا کوئٹہ سے کراچی سٹی کا کرایہ760سے کم ہو کر 660ہو گیا ہے ، بولان میل پر دی جانے والی رعایت کا اطلاق فوری طور پر ہو گا جبکہ اکبر ایکسپریس پر دی جانے والی رعایت کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا ، ان د ونوں ٹرینوں کے کرایوں میں سو،سو روپے کی کمی کی گئی ہے ،عوام کو یہ سہولت 31دسمبر2018 ء تک حاصل ہو گی۔خیال رہے اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 12برس بعد دوبارہ وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالا۔ وزیر کے تقرر کے ساتھ ہی ریلوے میں نئے دور کا آغاز ہوا۔اور ریلوے کی آمدن میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا۔ نئی حکومت کے آنے کے بعد محکمہ ریلوے کی آمدنی میں 55 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ریلوے کا سرکاری خزانے پر بوجھ کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آمدن میں اضافہ مسافروں اور فریٹ بزنس بڑھنے سے ہوا۔اور یہی وجہ ہے کہریلوے نے پچھلے مہنیوں کے مقابلے میں گذشتہ دو

مہینوں میں 55 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ریلوے پر سالانہ 86 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں۔جس میں 50ارب ریلوے کی اپنی آمدنی ہے جب کہ 36ارب ریلوے کا خسارہ ہوتا تھا تاہم ریلوےکے اس خسارے میں بھی کمی آئے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح فریٹ بزنس رہا اور ٹرینیوں کے اضافے سے مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا تو ہمارا ٹارگٹ ہے کہ ریلوے کی آمدنی میں 6 ارب روپے سالانہ اضافہ ہو جس کے بعد ریلوے کا خسارہ کم ہو کر 29ارب تک محدود ہونے کا امکان ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جس طرح تیز رفتاری سے ہم آگے بڑھ رہے ہیں اس سے بہت مثبت اثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

FOLLOW US